ٹرمپ کے ویٹو کو کالعدم قرار دینے کی کانگریس کی کوشش
Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ سرحدی دیوار کی تعمیر کے بارے میں صدر ٹرمپ کے ویٹو کو کالعدم قراردینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایوان کے اراکین چھبیس مارچ کو سرحدی دیوار کی تعمیر کے تعلق سے ٹرمپ کے ویٹو کو کالعدم قرار دینے کے لئے ووٹنگ کریں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار تعمیر کرنے کے لئے قومی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت میں کانگریس کے بل کو ویٹو کردیا تھا۔
ٹرمپ نے اس بارے میں کہا تھا کہ کانگریس کے ارکان نے خطرناک بل کی منظوری دی ہے اور یہ اقدام امریکیوں کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ جمعے کو امریکی سینیٹ نے ایک بل پاس کرکے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔
ٹیگس