امریکہ، قاتل پولیس افسر کی بریت کے خلاف سیاہ فاموں کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346302-امریکہ_قاتل_پولیس_افسر_کی_بریت_کے_خلاف_سیاہ_فاموں_کا_مظاہرہ
سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکار کو عدالت سے بری کئے جانے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے مظاہرے کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ، قاتل پولیس افسر کی بریت کے خلاف سیاہ فاموں کا مظاہرہ

سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکار کو عدالت سے بری کئے جانے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے مظاہرے کئے ہیں۔

پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام نوجوان کے اہل خانہ ریاست پینسلوانیا کی اس عدالت کے سامنے جمع ہوئے جس نے قاتل پولیس افسر کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
مقتول کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے لگائے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی پولیس کے سابق افسر مائیکل روس فیلڈ نے جون دو ہزار اٹھارہ کو ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی نوجوان آنتھووان روز کو گولیاں مار دی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔
آنتھووان روز کا قتل امریکی پولیس کے ہاتھوں کسی بھی سیاہ فام کا پہلا قتل نہیں ہے۔
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مختلف بہانوں سے سیاہ فام شہریوں کا قتل معمول بن گیا ہے۔