میکسیکو سرحد پردیوار کی تعمیرکیلئے فنڈ جاری کرنے کی مخالفت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346515-میکسیکو_سرحد_پردیوار_کی_تعمیرکیلئے_فنڈ_جاری_کرنے_کی_مخالفت
ڈیموکریٹک اراکین پارلیمان نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۱ Asia/Tehran
  • میکسیکو سرحد پردیوار کی تعمیرکیلئے فنڈ جاری کرنے کی مخالفت

ڈیموکریٹک اراکین پارلیمان نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے بعد پینٹاگون سے سرحد میں 57 میل (92 کلومیٹر ) طویل دیوار کی تعمیر، سڑکوں کی بہتری کے لیے تعاون طلب کیا تھا۔

پینٹاگون کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرک شناہان نے امریکی آرمی انجینئرز کمانڈر کو ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کسٹمز اینڈ بارڈر پیٹرول سے تعاون کے لیے ارب ڈالر سے متعلق منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی اجازت دی ہے۔

یہ اعلامیہ پینٹاگون چیف کے بجٹ دستاویز کا دفاع کرنے کے لیے کانگریس میں پیش ہونے سے ایک روز قبل جاری کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک اراکین پارلیمان نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

یاد رہے کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فنڈز کے اجرا کی منظوری دینے سے انکار کردیا تھا جس کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اداروں کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ایجنٹس، ایئر ٹریفک کنٹرولر اور میوزیم کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہوگئے تھے۔

بعد ازاں امریکی صدر نے جنوری کے آخر میں شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ وفاقی حکومت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے سمجھوتے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی سول لبرٹیز یونین نے اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، اس کے ساتھ ہی ایوان کے اسپیکر نینسی پلوسی اور دیگر ڈپلومیٹک ریاستوں کے اٹارنی جنرلز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بھی اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔