برطانیہ کو یورپی کمیشن کے سربراہ کا انتباہ
Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
یورپی کمیشن کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے مسئلے میں یورپی یونین نے برطانیہ کے مقابلے میں بہت صبر سے کام لیا ہے تاہم صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
جان کلوڈ یونکر نے اٹلی کے رائی ٹی وی سے گفتگو میں مستقبل میں برطانیہ کے ساتھ سمجھوتے کے حصول کے لئے برسلز کی دلچسپی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اب تک منفی نتیجہ ہی ملتا رہا ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کب مثبت نتیجہ مل سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کا مسئلہ بھی خود برطانیہ سے ہی مربوط ہے۔واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام نے انتیس مارچ کو تیسری بار بریگزٹ سے متعلق سمجھوتے کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔اس سے قبل دو بار اسی دارالعوام میں بریگزٹ سے متعلق سمجھوتے کو مسترد کیا جا چکا ہے۔