امریکہ سے مایوس شمالی کوریا کے رہنما کا دورہ روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348107-امریکہ_سے_مایوس_شمالی_کوریا_کے_رہنما_کا_دورہ_روس
شمالی کوریا اور روسی رہنماؤں میں دوستی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ سے مایوس شمالی کوریا کے رہنما کا دورہ روس

شمالی کوریا اور روسی رہنماؤں میں دوستی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

روس کے ساحلی شہر ولادی وسٹک میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر اور روس کے صدر کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے آپس میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو تحائف دیے جن میں قریبی اتحادی کی علامت کے طور پر تلواریں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی غلط اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے خلاف دنیا میں نئی صف بندیاں ہوتی نظرآ رہی ہیں اورامریکہ سے مایوس شمالی کورین رہنما کم جونگ ان نے جو روس کے دورے پر ہیں روسی صدر کو تلوار کا تحفہ دیا جسے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے روسی صدر پوتین نے بھی جواب میں کم جونگ کو بھی تلوار پیش کی۔