جھوٹے،غلط اور بے بنیاد دعوؤں میں ٹرمپ سرفہرست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348332-جھوٹے_غلط_اور_بے_بنیاد_دعوؤں_میں_ٹرمپ_سرفہرست
امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعوؤں پر رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ دعوے کرنے میں چھ سو ایک دن لگے، اس طرح انھوں نے ہر روز آٹھ جھوٹے دعوے کیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۳:۰۳ Asia/Tehran
  • جھوٹے،غلط اور بے بنیاد دعوؤں میں ٹرمپ سرفہرست

امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعوؤں پر رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ دعوے کرنے میں چھ سو ایک دن لگے، اس طرح انھوں نے ہر روز آٹھ جھوٹے دعوے کیے۔

واشنگٹن پوسٹ کی فیکٹ چیکر رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ ایسے دعوے کیے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان میں امیگریشن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر بیانات، امریکا کو تجارتی خسارے، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیوں کا قانون بنانے اور امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافے جیسے دعوے شامل ہیں۔

اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ پانچ سے کچھ کم جھوٹے دعوے کیے، اس حساب سے انھیں اپنے چار سال مکمل ہونے تک سات ہزار اس قسم کے دعوے مکمل کرنے تھے مگر انھوں نے تو چار سال مکمل ہونے سے تقریباً پونے دوسال قبل ہی (828دنوں میں) دس ہزار 111دعوے کرڈالے۔

ان دعووں کی بڑھتی تعداد کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے 25اپریل کو امریکا کے فوکس ٹی وی کے سین ہنیٹی کے ساتھ 45منٹ کے انٹرویو کے دوران پینتالیس دعوے کرڈالے جبکہ اگلے روز دیگر صحافیوں سے آٹھ منٹ گفتگو کی اور آٹھ وہاں بھی کرڈالے۔