چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ کی خوشی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348846-چین_کے_ساتھ_تجارتی_مذاکرات_کی_ناکامی_پر_ٹرمپ_کی_خوشی
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کا خواہاں ہے اور اس سمجھوتے کی ناکامی تشویش کا باعث نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ کی خوشی

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کا خواہاں ہے اور اس سمجھوتے کی ناکامی تشویش کا باعث نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کی شکست پر اپنی خوشی کی وجہ، چینی اشیا اور مصنوعات پر عائد کی جانے والی ڈیوٹی کے تحت اربوں ڈالر کی آمدنی بتائی ہے۔
ٹرمپ نے چین کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی بنا پر چھے مئی کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن، چینی اشیا اور مصنوعات پر ڈیوٹی میں اضافہ کرے گا۔
دوسری جانب چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن، ایک ایسے سمجھوتے پر اتفاق کر لیں گے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔