چین ایران اقتصادی اور تجارتی تعلقات قانونی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349408-چین_ایران_اقتصادی_اور_تجارتی_تعلقات_قانونی_ہیں_ترجمان_چینی_وزارت_خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ تہران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو قانونی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • چین ایران اقتصادی اور تجارتی تعلقات قانونی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ تہران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو قانونی قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خآرجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ تہران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا کھل کر دفاع کیا۔
 انہوں نے کہا کہ چین ایران اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر روک لگانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔
لوکانگ نے کہا کہ چین بارہا امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت کر چکا ہے۔
 حکومت امریکہ نے دو مئی سے ایرانی تیل کے خریداروں کو حاصل استثنی ختم کر دیا ہے۔  چین اور ترکی جیسے ممالک نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے۔