امریکی ریاست اوہایو میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349654-امریکی_ریاست_اوہایو_میں_نسل_پرستی_کے_خلاف_مظاہرہ
سیکڑوں امریکی شہریوں نے نسل پرست سفید فام شہریوں کے اجتماع کے خلاف ریاست اوہایو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست اوہایو میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں امریکی شہریوں نے نسل پرست سفید فام شہریوں کے اجتماع کے خلاف ریاست اوہایو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سفید فام شہریوں کی برتری کی طرفدار تحریک ،کو کلس کلان، سے وابستہ لوگوں کے ایک گروہ کا اجتماع اس بات کا باعث بنا کہ اس تحریک اور نسل پرستی کے سیکڑوں مخالفین نے اوہایو کی سڑکوں پر نکل کر نسل پرستوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نسل پرستی کی تحریک کے مخالفین نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اس تحریک کے خلاف نعرے لگائے اور مزاحمت کرتے ہوئے اس تحریک کے سرگرم عناصر کو تقریر کرنے سے روک دیا۔

دو ہزار سات میں بھی ایک نسل پرست امریکی نے ریاست ورجینیا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اپنی کار چڑھا دی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ، نسل پرست گروہوں کے کسی بھی تشدد پسندانہ اقدام کی مذمت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔