پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام حدیں پار کرچکا اور غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ میں لبنان پر صہیونی حکومت کی زمینی جارحیت کے خاتمے کی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں مظاہرین نے فلسطین میں نسل کشی کا سلسلہ بند اور صیہونی حکومت کے ساتھ اسلحے کی تجارت اور اپنے ملک کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
برطانوی ادارے ٹل ماما نے دائيں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں ميں خوف و وحشت پیدا کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نسل کش اسرائیلی فوجیوں کے آرمی ہیڈکوارٹر پر 200 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے نائب کے بیانات کو فضول اور مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
ہزاروں امریکیوں نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فوجی حملوں اور امریکہ کی جانب سے اس نسل کش حکومت کی حمایت کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔
یورپی پارلیمان کے رکن مائک والاس نے سنیچر کو کہا ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتی اور دہشت گرد ہے۔
صیہونی میڈيا ذرائع نے آج پیر کو رفح سرحد پر غاصب صیہونی فوج اور مصری فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔