ہنڈوراس میں امریکی سفارت خانہ آگ کی لپیٹ میں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349874-ہنڈوراس_میں_امریکی_سفارت_خانہ_آگ_کی_لپیٹ_میں
وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگو سگلپا میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم حصے کو آگ لگا دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ہنڈوراس میں امریکی سفارت خانہ آگ کی لپیٹ میں

وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگو سگلپا میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم حصے کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا هیرالڈ نیوز کا کہنا ہے نقاب پوش مظاہرین نے ٹائر لا کر امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم داخلی دروازے کو آگ لگا دی۔

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کو آگ لگانے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

محکمہ فائر اینڈ سروس کے عملے نے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔

 واضح رہے کہ ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ طب اور تعلیم سے متعلق شعبوں کی نجکاری کی تجویز صدر جوآن اورلانڈو هیرنانڈیز نے پیش کی تھی جنہیں امریکہ کا اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے ۔ ہنڈوراس میں امریکہ مخالف احساسات و جذبات پائے جاتے ہیں اور اس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ ہنڈوراس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔