فرانس میں ریلوے ملازمین کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i350067-فرانس_میں_ریلوے_ملازمین_کا_مظاہرہ
فرانس کے ریلوے ملازمین نے دارالحکومت پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں ریلوے ملازمین کا مظاہرہ

فرانس کے ریلوے ملازمین نے دارالحکومت پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

فرانس کے ریلوے ملازمین اپنے احتجاجی مظاہرے کے دوران ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صدر میکرون کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرین صدر میکرون اور ان کی حکومت کے خلاف خود بھی نعرے لگا رہے تھے-

ریلوے کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے- فرانس ریلوے کے ملازمین کی یونین کے نمائندے لورن بران نے کہا کہ ہمیں اس بل کے مسودے پر تشویش ہے جو ہماری روز مرہ کی زندگی  میں تبدیل ہو گیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ آج ریلوے اسٹیشنز بند ہو رہے ہیں اور ملازمین کو بڑی تعداد میں نکالا جارہا ہے- فرانسیسی ریلوے کے ملازمین کی یونین کے نمائندے نے کہا کہ اس صورتحال میں ریلوے کے ملازمین کے سماجی حقوق پوری طرح خطرے میں پڑے گئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بہت کم ہی لوگوں کو ان کے مفادات حاصل ہوئے ہیں- فرانس ریلوے ملازمین کی یونین کے مذکورہ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ تین مہینے سے جاری ہڑتال کے باعث ملازمین کے خاندانوں پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے آج ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلے ہیں-

فرانس کے ریلوے ملازمین کا یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب گذشتہ نومبر کے مہینے سے فرانس کے مختلف شہروں میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہرے بدستور جاری ہیں-

یہ مظاہرے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو گئے ہیں-