سمندروں کا عالمی دن، سمندروں کے تحفظ کیلئے شعوراجاگر کرنا
دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج(ہفتہ کو) منایا جارہا ہے جس کا مقصد سمندروں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد ہر سال ایک الگ موضوع کے تحت صاف ماحول کی اہمیت کی طرف عالمی توجہ مرکوز کرانا اور ماحول کے تحفظ کے لیے غوروحوض اور کاوشوں کو ترغیب دینا ہے۔
دنیا بھر کے طول وعرض میں پھیلے سمندر انسانی زندگی کے لیے لازم وملزوم ہیں کیونکہ یہ نیلے سمندر انسانی خوراک کے دارومدار کے علاوہ 40 فیصد تازہ پانی کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔ سمندر 75فیصد آکسیجن بھی پیداکرتے ہیں۔
عالمی سطح پراس دن کے ذریعے پانی کی اہمیت،آبی جانوروں کا تحفظ جبکہ سمندری آلودگی کوکم کرنے کی جانب توجہ مبذول کی جاتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی شکل میں حیاتِ انسانی کے لیے ضروری پانی کا ذخیرہ خاموش تباہی کی سمت بڑھ رہا ہے۔
ڈبیلو ڈبیلوایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر معظم علی خان کے مطابق گذشتہ چند صدیوں کے دوران انسانی ہاتھوں سے سمندرکو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں سمندروں کے عالمی دن 2019کیلیے اقوام متحدہ نے’’صنف اور سمندر‘‘ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے،یہ موضوع سمندرسے صنفی تعلق کے مختلف پہلوؤں کو اْجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔