شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کا جواب دے دیا
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ جنگی مشقوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شمالی کوریا پر حملے کی مشق قرار دیا اور جواب میں اپنے کئی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا کے آرمی چیف نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے صوبے ہوانگہہ سے سمندر کی طرف کئی بیلسٹک میزائل چھوڑے گئے اور رواں سال کے دوران اس قسم کے میزائل داغے جانے کا یہ پانچواں مرحلہ ہے۔
آج سے جنوبی کوریا اور امریکہ نے اپنی سالانہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں جو گیارہ روز تک جاری رہیں گی ۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کی فریڈم ڈھال کے زیرعنواں فوجی مشقیں بھی دوبارہ ایسی حالت میں شروع ہوئی ہیں کہ اس سے قبل ان مشقوں میں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے ایک غیر فوجی علاقے پر بمباری کی تھی جس میں ستائیس افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ اس بمباری کو جنوبی کوریا نے غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔