May ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، خطرناک کیمیکلس کے ساتھ ایک بحری جہاز سمندر میں غرق

ہندوستان کے ساحل کے قریب بتایا جاتا ہے کہ خطرناک کیمیکل لے جانے والا ایک بحری جہاز ڈوب گیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:لائبیریا سے تعلق رکھنے والا بحری جہاز جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالا کے قریب سمندر میں غرق ہوگیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے جہاز میں چھے سو چالیس کنٹینر لدے ہوئے تھے جن میں سے بارہ کنٹینرز کیلشیم کاربائیڈ کے شامل تھے۔ڈوبنے والے جہاز کے چوبیس رکنی عملے کو بچالیا گیا، جس میں روس، یوکرین، جارجیا، فلپائن کی شہریت رکھنے والے افراد شامل تھے۔

ہندوستانی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ جہاز کا نام ایم ایس سی ایلسا تھا اور یہ ایک سو چوراسی میٹر طویل تھا جو کوچی سے وزیجم پورٹ کی طرف جارہا تھا۔یہ بتاتے چلیں کہ کیلشیم کاربائیڈ ایک خطرناک کیمکل ہے جو پانی سے مل کر ایسی گیس بناتا ہے جس سے دھماکہ خیز ہونے کے ساتھ آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

جہاز میں چوراسی میٹرک ٹن ڈیزل اور تین سو سڑسٹھ میٹرک ٹن فرنس آئل بھی موجود ہے، جو دونوں آبی حیات اور سمندری ماحول کےلیے خطرناک ہیں۔

ٹیگس