Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • چین اور روس کے بحری جنگی جہاز ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے

چین اور روسی کی بحریہ کے جہاز شمالی بحر ہند میں مشترکہ دفاعی مشقوں کے لیے ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین اور روسی کے بحری جنگی جہاز ایران کے ساتھ دفاعی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے شمالی بحر ہند میں داخل ہوگئے ہیں۔

مشقوں میں حصہ لینے والے جہازوں میں روسی نیوی کی جنگی کشتی اور لاجسٹک جہاز جبکہ چینی بحریہ کے جنگی جہاز اور لاجسٹک جہاز شامل ہیں۔

ان مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈسٹرائر جماران، الوند، بایندر جنگی جہاز نیزہ، گناوہ، "نایبند" اور بحرگان جبکہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جہازوں میں شہید صیاد شیرازی، شہید روحی اور شہید محمودی جہاز شامل ہوں گے۔

ٹیگس