جرمنی میں ہزاروں مزدوروں کا مظاہرہ
Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
جرمنی کے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے کمپنیوں میں کام کاج کے عمل کو منصفانہ بنائے جانے کے مقصد سے ماحول اور سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔
فرانس پریس کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ، آئی جی میٹل ٹریڈ یونین کی اپیل پر کیا گیا۔
اس یونین کے سربراہ یورگ ہافمین نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین ان مطالبات کا جواب دیئے جانے کے خواہاں ہیں۔
ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں میں تبدیلی سے متعلق منصوبوں اس طرح سے تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے جو ان کے روزگار کی سیکورٹی کے مفاد میں ہو۔
آئی جی میٹل ٹریڈ یونین کے مطابق پورے جرمنی میں پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے سرخ لباس میں اور اپنے ہاتھوں میں پرچم لے کر احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ برلن پولیس کا بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد دسیوں ہزار تھی۔
ٹیگس