ٹرمپ تباہی و بربادی پھیلانے والے شخص ہیں ، امریکی سینیٹر کملہ ہیرس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351433-ٹرمپ_تباہی_و_بربادی_پھیلانے_والے_شخص_ہیں_امریکی_سینیٹر_کملہ_ہیرس
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ تباہی پھیلانے والی طبیعت کے مالک ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ تباہی و بربادی پھیلانے والے شخص ہیں ، امریکی سینیٹر کملہ  ہیرس

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ تباہی پھیلانے والی طبیعت کے مالک ہیں۔

امریکی سینیٹر کملہ ہریس  نے، جو دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات  میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے  ایک امیدوار بھی ہوسکتی  ہیں، کہا ہے کہ وہ تباہی و بربادی پھیلانے والوں  کو خوب پہچانتی  ہیں جن میں سے ایک، اس وقت وائٹ ہاؤس میں ہے۔انھوں نے  کہا کہ ایسے افراد کے بارے میں اس اہم نکتے کا جاننا بہت ضروری ہے کہ اس قسم کے غارتگری کرنے والے ، بہت بزدل ہوتے ہیں۔کملہ  ہیرس نے کہا کہ دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست ہو گی۔واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے مذکورہ ڈیموکریٹ سینیٹر کی،   پارٹی کے اندر بھی کافی مضبوط پوزیشن ہے جبکہ وہ ٹرمپ پر سخت تنقید کرنے والوں میں بہت معروف بھی رہی ہیں۔