ستانوے فیصد سیاہ فام امریکی ٹرمپ سے ناراض
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i352851-ستانوے_فیصد_سیاہ_فام_امریکی_ٹرمپ_سے_ناراض
امریکی رائےعامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق ترانوے فیصد سیاہ فام شہری صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمین نہیں ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ستانوے فیصد سیاہ فام امریکی ٹرمپ سے ناراض

امریکی رائےعامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق ترانوے فیصد سیاہ فام شہری صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمین نہیں ہیں۔

سی این این ٹیلی ویژن کے ذریعے لیے جانے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق صرف سات فی صد سیاہ فام شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کی کاردگی سے راضی ہیں۔سیاہ امریکی شہریوں کو ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے نسل پرستانہ ٹوئٹس پر شدید اعتراض ہے۔ٹرمپ نے اپنے حالیہ نسل پرستانہ ٹوئٹ میں ملک کے سیاہ فام آبادی والے شہر بالٹی مور سے افریقی نژاد رکن پارلیمنٹ ایلیجا کمنگز کے انتخابی حلقے کو چوہوں سے بھرا ہوا آشفتہ شہر قرار دیا تھا۔صدر ٹرپ نے اس سے قبل اپنے ٹوئٹس میں امریکی کانگریس کی چار رنگین فام خواتین ارکان، الہان عمر، آیانا پرسلے، رشیدہ طالب اور الیگزینڈریا اوکازیو کارٹز کی توہین کی تھی۔