امریکہ کے جواب میں روس کے دو میزائل تجربات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353975-امریکہ_کے_جواب_میں_روس_کے_دو_میزائل_تجربات
روسی فوج نے امریکہ کے میزائل تجربے کے جواب میں دو میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے جواب میں روس کے دو میزائل تجربات

روسی فوج نے امریکہ کے میزائل تجربے کے جواب میں دو میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔

 روسی وزارت دفاع کے مطابق قطب شمالی اور بیرنٹس سی میں موجود بحری بیڑوں سے داغے جانے والے یہ میزائل آرخن گلسک اور جزیرہ کامچاتکا میں طے شدہ اہدف پر لگے ہیں۔ 
روسی وزارت دفاع کے مطابق تجربے کے دوران میزائلوں کی فنی خصوصیات کا بغور جائز لیا گیا۔ 
 روس کے صدر ولادی میر پوتین نے گزشتہ دنوں وزارت دفاع کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکہ کے حالیہ میزائل تجربے کا جواب دینے کی تیاری کرے۔ 
 امریکہ نے گزشتہ پیر کو جدید ترین کروز میزائل کے تجربے کا اعلان کیا تھا جو پانچ سو کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔