ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو دھمکی دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i355269-ٹرمپ_نے_یورپی_ملکوں_کو_دھمکی_دی
امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ان شہریوں کو جو داعش میں شامل تھے اور اب عراق اور شام میں قید میں ہیں واپس لے لیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو دھمکی دی

امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ان شہریوں کو جو داعش میں شامل تھے اور اب عراق اور شام میں قید میں ہیں واپس لے لیں

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سےگفتگو کے دوران کہا کہ اگر فرانس ، جرمنی اور دیگر ممالک گرفتار کئے گئے اپنے داعشی قیدیوں کو واپس نہیں لیں گے تو پھر انہیں یورپی ملکوں کی سرحدوں پر چھوڑ دیں گے - امریکی حکام کافی عرصے سے اپنے یورپی اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے داعشی قیدیوں کو واپس لیں ۔ اس وقت داعش کے ہزاروں قیدی شام میں جیلوں میں بند ہیں ۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے اور شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی فوجیں شام میں تعینات رکھی ہیں - شام میں یہ غیرقانونی فوجی موجودگی ایک ایسے وقت میں ہے جب ٹرمپ نے اپنے دورہ صدارت کے آغاز میں اعتراف کیا تھاکہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو امریکا نے ہی بنایا ہے -