امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i355802-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_بعد_اب_ای_سگریٹ_سے_ہلاکتیں
امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتیں

امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔

حکام کے مطابق دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے اموات بھی ہو رہی ہیں تاہم ابھی تک وہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔