امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتیں
Oct ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
امریکہ میں فائرنگ کے بعد اب ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔
حکام کے مطابق دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے اموات بھی ہو رہی ہیں تاہم ابھی تک وہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔
ٹیگس