امریکہ میں ہوائی جہاز حادثے میں 7 ہلاک 6 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i355851-امریکہ_میں_ہوائی_جہاز_حادثے_میں_7_ہلاک_6_زخمی
امریکہ میں ریاست کنیکٹیکٹ کے بریڈلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی جہازکے حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ہوائی جہاز حادثے میں 7 ہلاک 6 زخمی

امریکہ میں ریاست کنیکٹیکٹ کے بریڈلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی جہازکے حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب پروازکے تھوڑی دیر بعد طیارے نے مشکل پیش آنے کی اطلاع دی اور واپس لوٹ کر لینڈ کرنے کی کوشش کی تھی۔

بوئنگ -17 نامی اس طیارے میں دو پائلٹ ، ایک اسسٹنٹ اور 10 مسافر سوار تھے۔ 6 زخمیوں کو علاج کے لئے ہارٹ فورڈاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں سے تین کی حالت نازک ہے، جبکہ ایک شخص معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔