بیرکوں میں چھپ کر ایران کے اقتصادی محاصرے کا دعویٰ
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کے دفتر کے ترجمان نے بیرک میں ایران کے خلاف امریکی وزير خزانہ کے دعووں پر طنز کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر کے دفتر کے ترجمان عباس پازوکی نے پابندیوں کی شدت کے بارے میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے حالیہ بیانات پر ردعمل میں سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ
"امریکی وزیر خزانہ، جو خوف کے مارے واشنگٹن میں اپنا گھر چھوڑ کر ایک فوجی اڈے میں پناہ لے چکے ہیں، بیرک کی دیواروں کے پیچھے سے 'ایران کے اقتصادی محاصرے ' کا دعویٰ کر رہے ہیں۔"
جناب بیسنٹ، اگر آپ کی پابندیاں کارگر ہوتیں، تو آپ کو اپنے ہی دارالحکومت میں چھپنا نہ پڑتا۔
ہم اقتصادی دباؤ دیکھ رہے ہیں لیکن وہ ایران جو اپنی غیرت مند قوم، اپنی حکیمانہ قیادت، اپنی ملکی علم و ٹیکنالوجی، اپنے دانشوروں اور اپنی تہذیبی تاریخ کی بنیاد پر کھڑا ہے، ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ایران کا جغرافیہ ایسا نہيں ہے کہ اس کی ناکہ بندی کی جا سکے اور ہم ہر خطرے سے مضبوط ایران کے لیے ایک نیا موقع پیدا کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel