Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • نیتن یاھو سے وزارت عظمی چھین لیں گے: بینی گانٹس

صیہونی حکومت کے بلیو اینڈ وائٹ سیاسی الائنس کے سربراہ نے نیتن یاہو اور لیبرمین کے درمیان نشست ناکام ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الائنس نیتن یاہو سے وزارت عظمی کا منصب چھین لےگا۔

النشرہ نیوز ویب کے مطابق بلیو اینڈ وائٹ الائنس کے سربراہ بنی گانٹس نے کہا ہے کہ بہتر ہے اسرائیلیوں کا کوئی وزیراعظم ہی نہ ہو کہ جو ہمیشہ بدعنوانیوں میں مصروف رہے۔گانٹس نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا منصب بچانے کی کوشش نہ کرو ، اسے تم سے چھین لوں گا۔ مقبوضہ فلسطین میں سترہ ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں جنرل بینی گانٹس کی قیادت والے بلیو اینڈ وائٹ الائنس کو تینتیس نشستیں اور نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو بتیس نشستیں ملی تھیں تاہم صیہونی حکومت کے صدر نے ایک بار پھر نیتن یاہو کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

ٹیگس