ٹرمپ کیلئے خطرے کی گھنٹی مواخذے کی تحقیقات قانونی ہے : عدالت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356887-ٹرمپ_کیلئے_خطرے_کی_گھنٹی_مواخذے_کی_تحقیقات_قانونی_ہے_عدالت
امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو قانونی قراردے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کیلئے خطرے کی گھنٹی مواخذے کی تحقیقات قانونی ہے : عدالت

امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو قانونی قراردے دیا ہے۔

امریکی عدالت کے جج نے رولنگ دی ہے کہ صدر کے مواخذے سے متعلق ڈیموکریٹس کی جانب سے انکوائری قانونی عمل ہے۔

عدالت کی جانب سے محکمہ انصاف کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسپیشل کونسل نے جو خفیہ شواہد جمع کیے ہیں وہ مواخذے کی تحقیقات کرنے والوں کے حوالے کر دیے جائیں ۔

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے لیے تحقیقاتی عمل فریب ہونے کا موقف مسترد کر دیا ہے۔