مواخذے سے خوفزدہ نہیں، ٹرمپ کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357533-مواخذے_سے_خوفزدہ_نہیں_ٹرمپ_کا_دعوی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے مواخذے کی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • مواخذے سے خوفزدہ نہیں، ٹرمپ کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے مواخذے کی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مواخذے کے حوالے سے کوئی خوف نہیں کیونکہ جو لوگ اس کیس میں گواہی دینے والے میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان میں سے کسی شخص کے پاس اصل معلومات نہیں ہیں۔ 
ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے ڈیموکریٹ کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات پر برھمی کا اظہار کیا ہے۔