ایران میں بلوائیوں کے اقدامات پر اقوام متحدہ کی تنقید
Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایران میں بلوائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بارے میں کہا ہے کہ مظاہروں کی آزادی ، دوسروں کے حقوق کی پائمالی کا باعث نہیں بننا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیوگوترش کو ایران میں پیش آنے والے حالات پر تشویش ہے۔
دوجاریک نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سیکریٹری جنرل اینٹونیوں گوترش نے بعض افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اینٹونیو گوترش نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد سے پرہیز کریں اور سب سے بڑھ کر پبلک املاک کی حفاظت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں جمعے کی صبح سے پیٹرول کی قیمتوں میں اصلاح کے پروگرام پر عمل درآمد کے خلاف بعض شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ زیادہ تر شہروں میں یہ مظاہرے پرامن تھے لیکن بعض مقامات پر بدمعاشوں اور اوباشوں نے عوامی مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے پرتشدد بنا دیا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران کے خلاف اپنے بےبنیاد دعؤوں کو ایک بار پھر دہرایا اور بلوائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگس