پینٹاگون نے ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کر لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i358051-پینٹاگون_نے_ایران_کی_فوجی_طاقت_کا_اعتراف_کر_لیا
امریکی محکمہ دفاع  کی رپورٹ میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمزمیں ایرانی بحریہ کی طاقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • پینٹاگون نے ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کر لیا

امریکی محکمہ دفاع  کی رپورٹ میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمزمیں ایرانی بحریہ کی طاقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں بشمول بیلسٹک میزائل، ڈرون اور بحریہ کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو مشرق وسطی کی سب سے بڑی میزائلی طاقت قراردیا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشرق وسطی کی سب سے بڑی میزائل طاقت ہے جس کے پاس طویل  فاصلے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہیں جو دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں مختلف اہداف کو تباہ کرنے کے قابل ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران ایک خلائی جہاز کو بھی لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع  کی رپورٹ میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمزمیں ایرانی بحریہ کی طاقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے دیگر حصے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو مختلف قسم کے ڈرونز تیار کرنے کی ایرانی طاقت پر خدشہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی طاقت پر زور دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی فوجی حکمت عملی کی بنیاد "ڈٹرنس" ہے اور کم سے کم قلیل مدت میں اس میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔