Dec ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • میرے ساتھ انصاف کیا جائے: ٹرمپ کی التجا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کار اور امریکا کے لیے بہت برا کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایسے میں انصاف مانگ رہے ہیں اور نا انصافی ہونے کا رونا رو رہے ہیں کہ دنیا بھر کے عوام ٹرمپ کی نا انصافیوں سے تھک چکے ہیں اور افغانستان، یمن، بحرین، فلسطین اور اسی طرح دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت اور جارحین کی مددو حمایت اور ہتھیاروں کی ترسیل سے لاکھوں گھروں کے چشم وچراغ اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے ہیں۔

ٹیگس