امریکہ: گرجا گھر میں فائرنگ 2 افراد ہلاک
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۴ Asia/Tehran
امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
ٹیگس