Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۳ Asia/Tehran
  • روس کے صدر کا جنرل سلیمانی کے قتل پر اظہار تشویش

روسی صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے نتائج کی بابت تشویش ظاہر کی ہے۔

انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق کرملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون سے ٹیلیفونی گفتگو میں شہید جنرل قاسم سلیمانی پر امریکا کے دہشت گردانہ حملےکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 
دیمتری پسکوف نے بتایا کہ روسی صدر نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں شہید جنرل سلیمانی کے قتل کے نتائج کی بابت تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی اقدامات کشیدگی بڑھارہے ہیں ۔
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارویا نے جنرل قاسم سلیمانی کے قافلے پر امریکا کے دہشت گردانہ حملے کو ناقابل قبول بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کسی بھی قیمت پر مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن بدلنا چاہتا ہے۔ 
اسی طرح امریکی سینیٹ کی خارجہ روابط کمیٹی کے چیئر مین کنسٹانٹین کاساچیف نے بھی امریکا کو اس دہشت گردانہ حملے کے نتائج کی بابت خبردار کیا تھا۔ 

ٹیگس