امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی سماعت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i360664-امریکی_صدر_ٹرمپ_کے_خلاف_سینیٹ_میں_مواخذے_کی_سماعت
امریکہ کے ایوان زیریں کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ (ایوان بالا) میں مواخذے کی سماعت کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی سماعت

امریکہ کے ایوان زیریں کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ (ایوان بالا) میں مواخذے کی سماعت کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 435 ارکان والی ایوان زیریں میں مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سینیٹ میں چلائے جانے کے حق میں 228 جبکہ مخالفت میں 193 ووٹ پڑے، جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بدھ کو پولنگ کرانے اور مواخذے کی سماعت کی تجویز کو سینیٹ کے پاس بھیجنے کی بات کہی تھی۔

ٹرمپ پر دراصل اقتدار کے غلط استعمال اور پارلیمنٹ کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزامات کو لے کر 18 دسمبر کو ایوان میں مواخذے چلانے کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد اب اس معاملہ کو لے کر سینیٹ میں بھی بحث کی جائے گی جس میں اگرچہ ریپبلکن پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کا دبدبہ ہے۔