Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین میں آج برطانیہ کا آخری دن

برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔

رواں ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل دارالعوام سے منظور کرلیا گیا تھا، دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے جون 2017 میں ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جب کہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ ریفرنڈم کے ان نتائج پر اس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

ٹیگس