امریکہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مزید 33 افراد مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i362684-امریکہ_میں_کورونا_تیزی_سے_پھیل_رہا_ہے_مزید_33_افراد_مبتلا
امریکہ میں کورونا وائرس کے مزید تینتیس کیس سامنے آئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مزید 33 افراد مبتلا

امریکہ میں کورونا وائرس کے مزید تینتیس کیس سامنے آئے ہیں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ریاست کیلیفورنیا میں تینتیس افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ آٹھ ہزار چار سو افراد کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ٹروتھ اوتھ نے بھی دوکروڑ اسی لاکھ امریکیوں کی انشورنس سروِسِز سے محرومی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ کو ایک المیہ قرار دیا۔

چند روز قبل بیماریوں کی روک تھام کرنے والے مرکز کے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ آج یا کل کورونا وائرس سے ضرور روبرو ہوگا۔اس سے پہلے بدھ کو امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کرنے والےاس مرکز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد انسٹھ بتائی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس دنیا کے تقریبا چالیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ایشیا اور مغربی ایشیا کے ممالک منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ایران اور پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا سامنا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک بیاسی ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے بتیس ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔