کورونا کا خوف، امریکہ میں ماسک، دستانے اور سینٹائزرز مارکیٹ سے غائب
Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
امریکا میں کورونا وائرس سے عوام میں وحشت پھیل گئی ہے اور بازار سے ماسک، دستانے اور سنیٹائزرس غائب ہوگئے ہیں ۔
مختلف امریکی ریاستوں کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ عوام میں کورونا وائرس سے کافی خوف پایا جاتا ہے اور بازار سے ماسک، دستانے اور مختلف قسم کے سینٹائزرس غائب ہوگئے ہیں ۔
ایسو سی ایٹیڈ پریس کے مطابق عوام میں کورونا وائرس کی وحشت طاری ہونے کے بعد ملک میں ماسکوں ، دستانوں اور سنیٹائزروں کی شدید قلت کی وجہ سے حکام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
اسی کے ساتھ امریکا کے ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والوں اور سیول سوسائٹی نے امریکی صدر کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خطرات کو معمول قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔
ادھر امریکا کے ڈاکیو مینٹری فلموں کے معروف ڈائریکٹر مائیکل مور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق حقائق کی پردہ پوشی اور صحیح اطلاعا نہ دے کر اس کے خطرات کو معمولی ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر جو حقائق کو عوام سے چھپار رہا ہے، کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔
ٹیگس