کورونا سے اٹلی میں 197 اور امریکہ میں 14 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363021-کورونا_سے_اٹلی_میں_197_اور_امریکہ_میں_14_ہلاک
کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 90 سے زائد ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • کورونا سے اٹلی میں 197 اور امریکہ میں 14 ہلاک

کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 90 سے زائد ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی حکومت نے کل رات اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 4636 ہوگئی ہے اور 778 مزید افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

چین کے بعد اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپی ملک ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 231 افراد اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اورکورونا وائرس امریکہ کی 20 ریاستوں میں سرایت کر چکا ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کے انفیکشن سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر  ہوچکے ہیں اورمتاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک تقریبا 55 ہزارکو اس سے نجات دلائی گئی ہے ۔ جبکہ3400 افراد اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ۔