نیٹو کی فورس پر کورونا کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363781-نیٹو_کی_فورس_پر_کورونا_کا_حملہ
افغانستان میں 4 غیر ملکی فورسز کے اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • نیٹو کی فورس پر کورونا کا حملہ

افغانستان میں 4 غیر ملکی فورسز کے اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات نیٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے 4 فوجیوں کے کورونا میں ملوث ہونے کے بعد نیٹو قریب سے حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

 اس بیان کے مطابق 38 دیگر غیر ملکی بھی افغانستان میں کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ہر چند کہ غیر ملکی فوجیوں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی تاہم افغانستان میں زیادہ تر تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔