امریکہ کا روسی سائبر نیٹ ورک تباہ کرنے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363868-امریکہ_کا_روسی_سائبر_نیٹ_ورک_تباہ_کرنے_کا_دعوی
امریکہ کے سیکورٹی حکام نے ایک روسی سائبر نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کا روسی سائبر نیٹ ورک تباہ کرنے کا دعوی

امریکہ کے سیکورٹی حکام نے ایک روسی سائبر نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایف بی آئی نے ڈیئر آئی او نامی ایک روسی سائبر نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔
امریکی وزرات انصاف کے مطابق مذکورہ  نیٹ ورک مختلف شخصیات اور لوگوں کی معلومات ہیک اور فروخت کرنے میں مصروف تھا۔ حکام کے مطابق نیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس کا نام کریل فرسوف بتایا گیا ہے۔
امریکی وزارت انصاف نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ روسی نیٹ ورک نے اب تک سترہ ملین ڈالر سے زیادہ کی معلومات فروخت کی ہیں۔ روس نے تاحال امریکہ کے اس الزام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔