اسرائیل میں کورونا کا زور، وزیر صحت بھی مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364098-اسرائیل_میں_کورونا_کا_زور_وزیر_صحت_بھی_مبتلا
اسرائیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں کورونا کا زور، وزیر صحت بھی مبتلا

اسرائیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔

دنیا بھر کی طرح مہلک وائرس ’کووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں بھی اب تک 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اورتقریباَ 6092 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں جن میں اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ چاوا بھی شامل ہیں ۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بدھ کی شام پانچ بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق 95 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 241 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 45000 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباَ 9لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔