امریکہ، ہوائی اڈے پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں نذر آتش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364270-امریکہ_ہوائی_اڈے_پر_کھڑی_ہزاروں_گاڑیاں_نذر_آتش
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہزاروں گاڑیاں جل کے خاکستر ہو گئیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ، ہوائی اڈے پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں نذر آتش

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہزاروں گاڑیاں جل کے خاکستر ہو گئیں۔

سی ان ان کے مطابق ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کھڑی ساڑھے تین ہزار رینٹ کاریں اتوار کو جل کے راکھ ہو گئیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو لگنے والی اس آگ نے پندرہ ہیکٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کو بجھانے میں اٹھارہ گھنٹے لگ گئے ۔ 
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔