ایران نے اپنا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364905-ایران_نے_اپنا_پہلا_ملٹری_سیٹیلائٹ_خلا_میں_بھیجا
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس نے ملک کا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران نے اپنا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس نے ملک کا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس نے ملک میں اپنے انجینئروں کا بنایا ہوا پہلا ملٹری سیٹیلائٹ کامیابی  کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

آج بدھ کی صبح نور نامی اس ملٹری سیٹیلائٹ کو ایران کے مرکزی صحرائی علاقے سے قاصد راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا جو زمین سے 425 کلو میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ مدار میں قرار پایا۔

ماہرین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک عظیم انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے یہ بھی پڑھئے: دفاعی سیٹیلائٹ کی خلا میں تنصیب ملک و ملت کی بڑی کامیابی