ٹرمپ کی نا اہلی کی وجہ سے 50 ہزار امریکیوں کی موت ہوئی
Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۹ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کے ایک رکن نے سینیٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو بر طرف کرنے میں نا توانی کو کورونا وائرس کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد امریکیوں کی موت کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایڈم شیف نے کہا کہ 50 ہزار امریکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کیونکہ سینیٹ ٹرمپ کو صدارتی عہدے سے برطرف نہ کر سکی۔
ایڈم شیف نے ایم ایس ان بی سی سے گفتگو میں کہا کہ 50 ہزار امریکی ٹرمپ کی نا اہلی اور اپنے علاوہ کسی دوسرے کے بارے میں فکر نہ کرنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ ایڈم شیف کورونا بیماری کے بارے میں ٹرمپ کے رویے کا جائزہ لینے کے لئے ایک قانون بنائے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔