Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • کسی بھی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ یا اسرائیل کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران:  سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر جاری بیان میں سپاہ پاسداران نے کہا کہ ایرانی قوم اس قابل ہے کہ وہ اسٹریٹجک برتری کو قائم رکھتے ہوئے ہر خطرے کو ناکام بنا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی رہنمائی اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، خودکفالت، آپریشنل تیاری اور میدانِ جنگ میں پہل کے اعلیٰ درجے پر پہنچ چکی ہیں۔

بیان کے مطابق ہفتۂ دفاع مقدس عوامی مزاحمت اور انقلاب اسلامی کے شاندار ترین باب کی یادگار ہے، جب ایران نے اپنی سرزمینی سالمیت، خودمختاری اور اسلامی نظام کے خلاف عالمی سطح کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

بیان میں زور دیا گیا کہ اگر کسی بھی جارح قوت نے غلط اندازہ لگایا یا حملے کی کوشش کی تو ایران ایک اور فیصلہ کن اور سبق آموز جواب دے گا۔

آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ سخت معاشی پابندیوں اور کثیر جہتی دباؤ کے باوجود ایران نے مقامی وسائل اور علم پر بھروسہ کرتے ہوئے خودکفالت حاصل کی ہے، خطرات کا مقابلہ کیا ہے اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

ٹیگس