کیا نیپالی وزیر اعظم کی طرح نتن یاہو کو بھی تل ابیب چھوڑ کر بھاگنا پڑ سکتا ہے؟ سیکڑوں جنگ مخالفین کا اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر کی طرف مارچ+ ویڈیو
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جنگ مخالفین کی بڑی تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس میں نتن یاہو کی رہائشگاہ کی جانب مارچ کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ اطلاع کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ صیہونی وزیر اعظم کو خلاف عام لوگوں میں غصہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ تل ابیب کو سڑکوں پرمظاہرین نعرہ لگا رہے ہیں کہ حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرکے صیہونی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
اس سے قبل غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں نتن یاہو کی کابینہ کو خبردار کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائی سے صیہونی قیدیوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کا کہنا تھا کہ غزہ پرقبضے کا مطلب ان کے بچوں کی لاشوں کا لوٹنا ہے اور ضرورت ہے کہ ایسی حرکت سے باز رہا جائے۔
گزشتہ رات مظاہرین نے نتن یاہو کے خلاف عوامی محاذ چلانے کی اپیل کرتے ہوئے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ حماس تحریک نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو قبول کیا لیکن نتن یاہو اس کا مخالف ہے۔