Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے بگرام ایئربیس پر دوبارہ قبضہ کرنے کا اعلان، افغانستان کی حکومت کا شدید ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔جس پر افغان حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: خبروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کابل کے قریب واقع بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ویسے یہ ایک چھوٹی بریکنگ نیوز ہو سکتی ہے۔ ہم اسے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے چیزوں کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ہم وہ اڈہ واپس چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہا جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ ایک گھنٹے کی دوری پر ہے جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان پر افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ افغانستان کبھی بھی غیرملکی افواج کو برداشت نہيں کرتا افغانستان کی موجودہ حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک سینئرعہدیدار ذاکرجلالی نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اب کبھی بھی اپنا فوجی اڈہ قائم نہیں نہیں کرسکے گا۔

ٹیگس