روس، کورونا پر کسی حد تک کنٹرول، تقریبا دو لاکھ افراد مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i365800-روس_کورونا_پر_کسی_حد_تک_کنٹرول_تقریبا_دو_لاکھ_افراد_مبتلا
روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 817 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • روس، کورونا پر کسی حد تک کنٹرول، تقریبا دو لاکھ افراد مبتلا

روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 817 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

روس کے طبی ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی تاس نے ملک میں کورونا اینٹی کورونا وائرس مرکز کے حوالے سے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 827 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 31 ہزار 916 افراد کا کامیاب علاج کرکے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ 5.8 فیصد کا اضافہ ہے جو وبا کی شروع کے بعد سے سب سے کم سطح ہے۔ روس کے اینٹی کورونا مرکز نے کہا کہ مجموعی طور پر 4 ہزار 399 نئے معاملوں کی شناخت ہوئی ہے۔