امریکہ، کورونا کے باعث ایک دن میں سات سو سے زائد اموات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i367302-امریکہ_کورونا_کے_باعث_ایک_دن_میں_سات_سو_سے_زائد_اموات
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات سو چھے کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ بائیس ہزار آٹھ سو چھتیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، کورونا کے باعث ایک دن میں سات سو سے زائد اموات

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات سو چھے کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ بائیس ہزار آٹھ سو چھتیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس میں اب تک مبتلا ہونے والوں کی تعداد انیس لاکھ، اٹھاسی ہزار پانچ سو چوالیس ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے ایک لاکھ بارہ ہزار چھیانوے مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس مرض میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ، بدستور سرفہرست ملک بنا ہوا ہے اور اس ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد جنگ ویتنام میں امریکی فوجیوں کی ہونے والی ہلاکتوں سے زائد ہو گئی ہے۔

وبائی امراض کے امریکی محکمے کے ڈائریکٹر اینتھونی فاؤچی نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس پر کنٹرول حاصل نہ کرپانے کی صورت میں امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوسری لہر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔