اٹلی میں امریکی پرچم نذر آتش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i367382-اٹلی_میں_امریکی_پرچم_نذر_آتش
امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف ہونے والے مظاہرے سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے یورپ کے دوسرے شہروں میں بھی ہونے لگے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۵ Asia/Tehran

امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف ہونے والے مظاہرے سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے یورپ کے دوسرے شہروں میں بھی ہونے لگے ہیں۔

لندن میں پر تشدد مظاہروں کے بعد اب اٹلی میں بھی عوام نے امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ 

لندن میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جس میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔

اٹلی میں ہونے والے پر امن مظاہرے میں لوگوں نے امریکی نسل پرستی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور امریکی پرچم نذر آتش کر دیا۔